اپنی ملت پرقیاس اقوامِ مغرب سے نہ کر

عصمت اسامہ

آج کل تعلیمی اداروں میں کئی ایونٹس اورتہوارمنانے کارواج عام ہے۔قطع نظراس سےکہ ان کے پس منظر کاعلم ہوکہ کوئی تہوار کیوں منایا جاتا ہے۔ اس کی

تاریخ کیا ہے؟کالجز اوریونیورسٹیزمیں خربوزہ خربوزے کودیکھ کر رنگ پکڑتا ہےاورسب بھیڑیں اندھا دھند ایک دوسرے کےپیچھے چل پڑتی ہیں۔بچوں اورنوجوانوں سےبڑھ کریہ ذمہ داری والدین ،اساتذہ اوراداروں کے مالکان پرعائد ہوتی ہےکہ وہ اپنی نوجوان نسل کو ان تہواروں کی سیلیبریشن سے کیا سکھا رہےہیں۔ اس پر غور فرمائیں ۔

گزشتہ دنوں کراچی کی انڈس یونیورسٹی میں "ہالووین پارٹی "منائی گئی ۔ اس میں  شیطان کی پرستش اوراسےخوش کرنے والےسارےامور یعنی شراب نوشی ،لڑکے لڑکیوں کا اکٹھےناچ گانا،بے ہودہ ملبوسات کی بھرمار کےساتھ اسکرین پر شیطانی تصاویر،دجالی تکون ،ابلیس ملعون کا مکروہ چہرہ اور" شیطان تمہاری ترقی سےخوش ہے"جیسے کافرانہ اقوال دکھائے گئے ، یعنی اللہ تعالیٰ  کی ناراضی اورعذاب الٰہی کو دعوت دی گئی۔ حیرت کی بات ہے کہ اس تقریب کی سرکاری اداروں سے باقاعدہ اجازت لی گئی تھی۔ مملکت خدا داد پاکستان میں ایسے تہوار منائے جانا لمحہء فکریہ ہےاورنسلوں کی تباہی ہے۔کیا ہم اپنے نوجوانوں کوکفارکےحوالےکررہےہیں ؟اس واقعہ کی تحقیق کی جانی چاہیےاورذمہ داران کےخلاف تادیبی کارروائی ہونی چاہیے۔

" ہالووین" ایک امریکی تہوار ہےجو کئی سو سال پرانی تہذیب میں اکتوبر کے اختتام پر ،فصلوں کی کٹائی اور سخت سردی کی آمد پرمنایا جاتا تھا ۔ان کاعقیدہ یہ تھا کہ اس وقت بدروحیں آسمان سے نیچے اترتی ہیں اوراگر انسان انہیں کھانے پینے کا سامان نہ دیں تو وہ انہیں نقصان پہنچاتی ہیں۔چنانچہ بچےاورنوجوان خود بھی بدروحوں ،بھوتوں اور چڑیلوں کا روپ دھارتےاورآگ جلاتے یعنی بون فائرکرکے شیطان کی پرستش کرتے اور بدروحوں کو رشوت دیتے تھےتاکہ وہ انہیں نقصان نہ پہنچائیں۔

اس کافرانہ تہوارکو اب یورپ میں سرمایہ دارانہ مقاصد کے تحت منایا جاتا ہےاورٹریٹ اورٹرک کے نعرے کےساتھ لوگ دکان داروں کو کہتے ہیں کہ وہ لازماًانہیں کچھ کھانے کا سامان دیں یا پھر اپنےخلاف کسی چال کے لئےتیار ہوجائیں۔ بہرحال اس شیطانی تہوار کا مسلمانوں سے کوئی واسطہ نہیں ہونا چاہیےکیوں کہ یہ ہمارے عقیدہء توحید کےبر خلاف کفرپرمشتمل ہے۔ اس تہوارکے علاوہ گزشتہ چند سال کےدوران  کئی تعلیمی اداروں  میں ہندووانہ تہوار"ہولی"کو منانے کا رواج بھی عام کیا جارہا ہے اورنظریہء پاکستان پر ضربِ کاری لگائی جارہی ہے۔مقتدرطبقہ اگرخواب غفلت کی نیند سورہا ہے یا پھر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے تو یہ ذمہ داری ہرمسلمان شہری پر عائد ہوتی ہےکہ وہ اپنی آنکھیں کھلی رکھےاور کم از کم سوشل میڈیا پر آواز بلند کرے تاکہ دوسروں کی آنکھیں بھی کھل سکیں۔

اصل میں ہر قوم کی پہچان ،اس کی مخصوص تہذیب ،عقیدہ واظہار،زبان و ادب،لباس ،تہواراوررہن سہن سے ہوتی ہےجب تک کوئی قوم اپنی مخصوص شناخت کو برقرار رکھتی ہے،اس کا وجود قائم رہتا ہےاور جب وہ دوسری قوموں کی نقالی کرنے لگے تو اس کا وجود مسخ ہونے لگتا ہے اور یہی اس قوم کے زوال کی نشانی ہوتی ہے۔

ہم مسلمان ہیں اور بس یہی ہماری شناخت ہے کہ ہم اس فانی دنیا مین بحیثیت مسلمان زندگی گزاریں اور بحیثیت مسلمان ہی اس دنیا سے رخصت ہوں۔ اس کے علاوہ ہماری کوئی شناخت نہیں۔ ہمارے پیارے آقا صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے آج سے چودہ سو سال قبل ہی تنبیہ فرمادی تھی کہ " جو شخص ،دوسری قوموں کی مشابہت اختیار کرے گا۔ وہ ان ہی میں سے اٹھایا جائے گا"( مسند احمد).

ایک مقام پر ارشاد فرمایا

 (نماز کے وقت سنکھ یا ناقوس نہیں بجے گا) " یہ یہودیوں اورعیسائیوں کا طریقہ ہے ،مسلم تہذیب کی شناخت اذان ہے"( صحیح بخاری).

اپنی اسلامی تہذیب کے بارے میں جاننا ،اسلام اور کفر میں فرق کرنا ،عقیدہء توحید کو اپنانااورابلیس کی پرستش سےبچنا ہرذی شعور مسلمان کی ذمہ داری ہے۔

بقول علامہ اقبال

اپنی ملت پر قیاس اقوامِ مغرب سے نہ کر

خاص ہے ترکیب میں قومِ رسولِ ہاشمی

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری 

قسط نمبر 4

وقت: صبح کے 10 بجے، اتوار کا دن۔

... مزید پڑھیے

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے