وقت کا سفر

محمودہ تفسیر

لوگ وقت کےساتھ سفرکرتے ہیں لیکن میرا دل چاہتا ہےکہ پیچھے جاؤں پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کا دوردیکھوں۔ تحریک

پاکستان میں شامل ہو کراس کا حصہ بن جاؤں۔ ان شہداء کودیکھوں جنہوں نے اسلام کی سر بلندی کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اگرچہ میں جانتی ہوں کہ یہ سب بچگانہ باتیں ہیں لیکن دل پہ تو کسی کا زور نہیں چلتا ناں۔

یہ بھی محسوس ہوتا ہےکہ شاید میں ہوتی تو تاریخ ایسی نہ ہوتی۔ شاید میں اپنےجیسے لوگوں کےساتھ وہ نہ ہونے دیتی جو آج ہم کتابوں میں پڑھتے ہیں۔ دل چاہتا ہے کہ تاریخ پڑھتے پڑھتے جہاں ہم روئے۔کاش ہم وہاں ہوتے۔ نسیم حجازی کے ناول پڑھتے ہوئے دل تو اس ہجوم کے ساتھ بھی رویا جب پھانسی کا فیصلہ ملتوی ہونے کی خبر لانے والے قاصد کو بتاتا ہےکہ یہ فاتح سندھ کا جنازہ ہے۔

دل تو وہاں بھی رویا جب ٹیپو سلطان کی شہادت کےبعدوہ بارش برسی جس کااسےانتظار تھا لیکن غدارانتظارنہ کرسکے۔مجھےتو 14 اگست کا وہ دن بھی یاد آتا ہے جب آزاد وطن کی خوشی ملی۔ پھر 1971 میں سقوط ڈھاکہ کا سانحہ ہوا۔ جو ہماری بداعمالیوں کا نتیجہ تھا۔ یہ خوشی اورغم کے دو اہم واقعات بہت کم مدت میں ہم پر وارد ہوئے اور ایک دعوت فکر دے گئے۔ دسمبر میں سقوط ڈھاکہ کا قصہ جب قصہ پارینہ ہو گیا تو پشاورسکول کے واقعہ نے اس قومی سانحہ کو مزید پیچھے دھکیل دیا اور اب یہ پورے ملک میں موم بتی کلچر ڈے کو فروغ دینے کا باعث بن گیا۔ جب خوشی و غم بھی غیروں جیسے ہوں تو آزادی کہاں کی؟؟؟

وفا کے جرم میں پھانسی پانے والوں کے لئےجب با اقتدار لوگوں کے چہرے سپاٹ اور زبانیں گنگ ہوجائیں تو دل پتھر بنا دیئےجاتےہیں مگرپہاڑ کے کچھ پتھروں سےبھی خشیت کی امید رکھی جاتی ہےکہ خوف الٰہی سے گرپڑتےہیں یا ان سے پانی پھوٹ پڑتا ہے مگر جب رب العزت دل کو اس کی اپنی قساوت کی وجہ سےسخت کردے تو پھر ختم الله علی قلوبھم کے گروہ میں شامل ہو جاتا ہے۔

اے گروہ مسلم! اے پیارے لوگو جن کے دل نرم ہیں وقت کی آواز کو سنو سورج کی پیار بھری گواہی حاصل کرنے کے لیے اس کی مسافت میں کوئی اچھا واقعہ درج کرو۔ آج جس نے کل بننا ہے۔پھر ہماری تاریخ بن جانا ہے۔

ہم سب کو اب خود احتسابی کی مہم پہ روانہ ہونا ہے۔ہمیں اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنی ہے۔ہمیں ناکامیوں سےحوادث سےاوردنیا کے بدلتے حالات سے سیکھنا ہے۔ جب اندھیرا بڑھتا ہے ہاتھ سے ہاتھ سجھائی نہیں دیتا تو ننھےمنے ستارے بھی اپنا آپ منوا لیتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ کسی ستارے کی روشنی کو ہم نے غیر اہم نہیں سمجھنا۔ جس میں جتنی بھی قابلیت و صلاحیت کی روشنی ہے اسے کام میں لانا ہو گا۔ نئے عزم کے ساتھ، نئے ولولے کے ساتھ، نئی امنگ اور نئی ترنگ کے ساتھ مایوسی سے ہاتھ چھڑا کر ہم نے یقین کا دامن تھام کر نئی زندگی شروع کرنی ہے۔

ہم نے چلنا چلنا مدام چلنا ہے۔ خود بھی جینا ہے۔ دوسروں کو بھی جینے کا ہنر دینا ہے۔ ہم نے جذبہ کمال سے الله کے کلمہ کو بلند کرنا ہے۔ اس لئے ہمیں آگے بڑھنا ہے۔ اپنے ساتھ نسلِ نو کو لے کر تاکہ ہمارا مستقبل درخشاں اور تابندہ ہو اس امید کے ساتھ۔۔۔

آج کچھ ایسا لکھو معتبر حوالوں کی طرح

بدلتے موسم میں اجالوں کی طرح

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

مزدور بھی انسان ہیں (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مزدور طبقہ اکسیجن کا کام کرتا ہے ،ذرا تصور کریں جو روٹی ہمارے دسترخوان تک پہنچتی ہے ،اس کو

... مزید پڑھیے

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے