نجی تعلیمی اداروں میں اساتذہ کا استحصال

زہرایاسمین /کراچی

جب بھی  پرائیوٹ اسکولوں کے اساتذہ کے مسائل کے حوالے بات کی جاتی ہے  تو بس یہی کہ تنخواہ کم ہے ،کام زیادہ یہ مسئلہ تو

عموماً تمام نجی تعلیمی اداروں میں موجود ہے لیکن بہت سے معروف نجی تعلیمی اداروں کے سسٹم جہاں پر کیمپسزکے نام پر ان اداروں کی چین چل رہی ہے، وہاں ایریا  کی مناسبت سے فیسیں کم یا زیادہ ہوتی ہیں۔ بچے اور ان کے والدین صارف یعنی خریدار   ( کنزیومر ) ہیں۔ تعلیم ایک تجارت بن چکی ہے۔ اس عمل میں علم ،علمیت ،قابلیت و صلاحیت ،شخصیت سازی، تربیت کا عمل پس پشت رہ جاتا ہے۔ یہ ڈیجیٹل صدی ہے، اے آئی کا دور ہے، بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں سے اس طرح فائدہ  نہیں اٹھایا جاتا، اس طرح کام نہیں لیا جاتا  جس کی کی معاشرے میں ضرورت ہے۔

 

جب بھی  پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ کے مسائل کے حوالے بات کی جاتی ہے  تو کہا جاتا ہے کہ  بس تنخواہ کم ہےکام زیادہ۔  یہ مسئلہ تو عموماً تمام نجی تعلیمی اداروں میں موجود ہے لیکن  تعلیم ایک تجارت بن چکی ہے اس عمل میں علم علمیت قابلیت و صلاحیت شخصیت سازی تربیت کا عمل پس پشت رہ جاتا ہے، یہ ڈیجیٹل صدی ہے اے آئی کا دور ہے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں سے اس طرح فائدہ  نہیں اٹھایا جاتا ،اس طرح کام نہیں لیا جاتا  جس کی کی معاشرے میں ضرورت ہے۔ یہ بھی ایک اہم مسئلہ ہے جو نجی تعلیمی اداروں میں درپیش ہے، ان اداروں میں میں استاد ایک کٹھ پتلی  یا غلام سمجھا جاتا ہے جو مینجمنٹ  یعنی انتظامیہ  جی حضوری( غلامی اوراندھی تقلید)  کرکے ترقی حاصل کرتا ہےلیکن مخلص و محنتی اساتذہ کے ساتھ  انتظامیہ کا رویہ عموما ًمناسب نہیں  ہوتا اکثر نجی تعلیمی اداروں میں  بہت سے نامور پرائیویٹ  اسکولوں میں نام نہاد بین الاقوامی  معیار کے اور اسلامی  سوچ کے حامل ادارے بھی شامل ہیں، جن کی  انتظامیہ اساتذہ کو مسلسل دباؤ میں رکھتی ہے۔ ہر سبق کے لیے بار بار منصوبہ بندی کروانا اور نرم بورڈ مواد بنانا۔ صبح کے وقت اسکول شروع ہونے سے قبل  پھر بریک یعنی وقفے میں اور آف ٹائم  یعنی چھٹی میں ڈیوٹی کے ذمہ دار اساتذہ ہفتے میں دو بار آدھے  سے پون گھنٹے  سے زیادہ ڈیوٹی کرتے ہیں، جس کا کوئی الگ معاوضہ نہیں ہوتا، استاد کے حوالے سے معمولی  شکایت  پر بلا تحقیق استاد کو کٹہرے میں  کھڑا کر دیتے ہیں۔تفتیش کے بجائے اساتذہ کی سرزنش کی جاتی ہے ۔  بچوں کے شکایت پر  والدین معمولی باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں جس پر ٹیچر کو پرنسپل کی طرف سے تلخ سوالات اور سخت الفاظ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب کہ آخر میں ثابت ہوتا ہے کہ اس میں استاد کی غلطی نہیں تھی، قصور تومذکورہ بچے کا ہی تھا پھر یہ بات  ثابت ہونے کے بعد کوئی معذرت، کوئی شرمندگی نہیں ہوتی۔ بعض اوقات  اساتذہ نوکری چھوڑنے پر مجبور ہوجاتے ہیں اور عزت نفس کی خاطر کم تنخواہ میں کسی دوسرے کم معیار کے  ادارے میں کم تنخواہ پر یا پھر گھر سے  انتہائی زیادہ  فاصلے پر کسی ادارے  پر کام کرنے لگتے ہیں۔ اساتذہ اکثر ایسے مسائل کی چکی میں پستے رہتے ہیں۔

 ایک دور تھا کہ جب استاد معمار قوم اور بادشاہ گر  سمجھا جاتا تھا، باشاہ اپنے شہزادوں کو  استاد سے تعلیم سکھانے بھیجتے تو ان کی مدد اور خدمت کی تاکید بھی کیا کرتے تھے۔  وہ بچے کبھی استاد کی شان میں گستاخی نہیں کرتے تھےبلکہ ان کی تعظیم کرتے تھے۔ آج وہ دور ہے  کہ والدین   بچوں کی معمولی شکایت سن کر اس کی حقیقت جانے بنا اس کی تہہ میں جائے بغیر  چراغ پا ہوکر بچے کے سامنے ہی استاد کو برا بھلا کہتے ہیں اور انتظامیہ و  پرنسپل سے شکایت کرتے ہیں کیونکہ وہ صارف ہیں تعلیم خرید رہے ہیں اولاد کے لیے ۔اس سوچ نے تعلیم کو تجارت بنا نے ،تعلیم اور تعلیمی نظام کا شیرازہ بکھیرنے  میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔

" ہم یہ سمجھتے تھے کہ لائے گی ،فراغت تعلیم کیا خبر تھی کہ چلا آئے گا الحاد بھی ساتھ"۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

برطانوی وزیراعظم نے ایران کیخلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹامر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف کسی بھی زمینی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کراچی حقیقت اور خواب کے درمیان (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کے اس بیان نے توجہ حاصل کی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ لوگ خوش ہوں ،کراچی

... مزید پڑھیے

اچھی صحت،دولت اور دانائی کا حصول مگر کیسے ؟ (زہرا یاسمین / کراچی )

زہرا یاسمین/ کراچی

بچپن سے بینجمن فرینکلن کا یہ قول بہت سنا اور اس پوئم کو گایا ہے

... مزید پڑھیے

تیز بارش اور خیمہ بستی (عائشہ بی )

                  عائشہ بی

بارش رات بھر برستی رہی۔ لگاتار بارش رکنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔۔۔۔۔ ہر جگہ پانی ہی پانی۔۔۔خیمے کی کمزور چھت سے ٹپکتی بوندیں امّی کے

... مزید پڑھیے