بیداری نسواں

  روزینہ خورشید

نیپولین نے کہا تھا "تم مجھے بہترین( پڑھی لکھی )مائیں دو میں تمہیں بہترین قوم دوں گا ۔یہ

حقیقت ہے کہ تعلیم یافتہ اور باشعور عورت نہ صرف نسلوں کو سنوارتی ہے بلکہ ایک مہذب قوم کی بنیاد بھی  رکھتی ہے، بہت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان کے دیہی علاقوں کی خواتین کو آج تک بنیادی سہولتیں تک میسر نہیں۔  انہیں آج بھی بھیڑ بکریوں کی طرح   کسی بھی کھونٹے سے باندھ دیا جاتا ہے ،وراثت میں حق سے محروم رکھا جاتا ہے، بھائیوں کے لیے وٹہ سٹہ کی صورت میں قربان کیا جاتا ہے ،حتی کہ تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔

 

عورت کے حقوق کی باتیں تو سب کرتے ہیں مگر حقیقت تو یہ کہ آزادی کے اٹھہتر سال گزر جانے کے بعد بھی وہ محکوم ہے جس کی وجہ ملک میں رائج  غیر عادلانہ نظام ہے۔

 

پچھلے دنوں مینار پاکستان کے سائے تلے جماعت اسلامی کے" اجتماع  عام۔۔۔۔ بدل دو نظام" میں لاکھوں افراد کی شرکت نے جس نے ایک بات تو واضح کر دی کہ اب عوام ناانصافی پر مبنی اس نظام سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اس  اجتماع میں شریک ہزاروں خواتین جو  مختلف صوبوں اور شہروں سے سرد موسم کی پروا کئے بغیر آئی ہوئی تھیں  ان کے پیش نظر  کوئی ذاتی مفاد نہیں بلکہ ایک قومی  مقصد تھا کہ ہم ایسے نظام سے مطمئن نہیں جو خواتین کو ان کے جائز حقوق (جو شریعت نے اسے دیے ہیں )دلانے میں ناکام رہےجوخواتین کو جائیداد میں وراثت کے حق سے محروم رکھنے والوں کے خلاف کاروائی نہ کرے،  جہاں وٹے سٹے کی شادی پر پابندی نہ لگائی جا سکے، جہاں وڈیرے اور جاگیردار (ما سوائے چند کے)اپنے مزارعوں کے گھر کی خواتین کے ساتھ بد سلوکی اور بدتمیزی کرتے ہوں لیکن انہیں لگام دینے والا کوئی نہ ہو۔۔۔جہاں عورت تخلیق کے مراحل سے گزرتے ہوئے طبی سہولتوں  کے فقدان کے باعث جان سے گزر جائے لیکن کوئی دادرسی کرنے والا نہ ہو،جہاں جہالت کے ایسے دبیز پردے پڑے ہوں کہ لڑکیوں کا تعلیم حاصل کرنا جرم تصور کیا جاتا  ہو وہاں ایسے نظام کو بدلنے کے لیے متحد ہو کر ملک کے چپے چپے تک اپنا پیغام "بدل دو نظام " پہنچایا جائے یہی وہ مقصد تھاجس نے انہیں نرم گرم بستر چھوڑنے اور سفر کی صعوبتیں برداشت کرنے پر مجبور کیا۔ ۔۔۔۔انہیں وہاں نہ کسی طرح کی ہراسمنٹ کا خوف تھا اور نہ ہی کھو جانے کا ڈر لہٰذا وہ بلا خوف و خطر اس اجتماع عام کا حصہ بنیں ۔

 

ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو

طلا تم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے

 

  امت مسلمہ کی شہزادیوں  کا یہ مجاہدہ یقیناً سراہے جانے کے لائق ہے۔اجتماع عام کی منتظمین خواتین نے جو بے مثال کردار ادا کیا اس کی  نظیر نہیں ملتی ۔وہاں ہر شعبہ زندگی سے تعلق  رکھنے والی اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین اور کتابوں کی مصنفین موجود تھیں جو دنیاوی علوم کے ساتھ ساتھ دین کا فہم بھی رکھتی تھیں۔انہوں  نےپر  اعتماد اور احسن طریقے سے اپنی صدا ارباب اختیار  تک پہنچائی   خصوصاً خواتین کے حقوق کے حصول کے لئے جس طرح بات رکھی اس نے یہ ثابت کر دیا کہ خواتین باپردہ اور باوقار رہ کر ہر محاذ پر اپنے آپ کو منوا سکتی ہیں اور یہی دراصل جماعت اسلامی کی تربیت ہے۔

 

وہ لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ خواتین کا یوں سڑکوں پر آنا اچھا نہیں یا ان کو کسی بھی قسم کے تحفظات ہیں تو ان سے دست بدستہ عرض ہے کہ خواتین جب ساتھ تعلیم حاصل کرسکتی ہیں۔۔ ۔دفتروں میں ساتھ جاب کر سکتی ہیں ۔۔۔۔۔ڈاکٹر، انجینئر، ادیبہ، مصورہ ،پائلٹ ڈرائیور ،کھلاڑی،استاد ، وکیل اورجج کے عہدے پر فائز ہو سکتی  ہیں۔۔۔۔گھروں کے اندرونی معاملات کو حل کرنے کے لیے  مشورے دے سکتی ہیں۔۔۔۔ غرض کے زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ چل سکتی ہیں تو خیر اور بھلائی کے کاموں میں وہ کیوں پیچھے رہیں ،جب کہ اللہ تعالیٰ سورہ توبہ آیت 71 میں فرماتا ہے۔۔۔۔

"اور مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے مددگار اور کارساز ہیں وہ نیکی کا حکم دیتے ہیں برائی سے روکتے ہیں "اجتماع عام  کے اسٹیج سے باپردہ باوقار اور بیدار مغز خواتین کی آواز کی گونج نے یقیناً ہوا کے دوش پر سفر کرتے ہوئے ملک کے طول و عرض میں موجود ظلم کی چکی میں پسی ہوئی خواتین کو بیداری کا پیغام دے دیا ہوگا ۔

 

یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ عورت کی بیداری سے ہی گھر ،خاندان اور معاشرے کی تبدیلی ممکن ہے جس کا نتیجہ جلد یا  بدیر نظام کی تبدیلی پر منتج ہوتا ہے ۔ "اجتماع عام بدل دو نظام" میں شریک تمام مائیں بہنیں اور بیٹیاں مبارکباد کی مستحق ہیں خاص کر وہ جنہوں نے اپنے ننھے بچوں کے ساتھ اس میں شرکت کی  یقیناً ایسی ماؤں   کی گودوں میں پل کر جوان ہونے والی  نسل ہی قوموں کی تقدیر بدلنے کا ہنر رکھتی ہے ۔

ایک انگریز شاعر ولیم راس والیس  نے کیا خوب  کہا تھا:دی ہینڈ دیٹ روکس دی کریڈل، از دی ہینڈ دیٹ رولز دی ورلڈ

"جو ہاتھ گہواریے کو جھلاتا ہے وہی ہاتھ دنیا پر حکومت کرتا ہے"

 بلا شبہ اس اجتماع عام میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین کی شرکت ملک کے چپے چپے میں "بیداری کی لہر "پیدا کرنے کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ۔۔۔۔۔۔ان شاءاللہ

 

شہر شہر کی خبریں

جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کیلئے "عید ملن گالا " کا انعقاد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کے لیے ایک دلچسپ تقریب "عید ملن

... مزید پڑھیے

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

آج کا انسان (بلاک)

  غزالہ آصف       

آج ہر بندہ دوسروں کو گرانے کے چکر میں ہے۔کوئی  جھوٹ بول رہا ہے۔کوئی دھوکا دے رہا ہے تو کوئی  دوغلا پن دکھا رہا

... مزید پڑھیے

روح قربانی ( بنت اسماعیل)

 بنت اسماعیل

ذوالحجہ کا مبارک مہینہ قریب آ رہا ہے، جس میں روحانیت اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ تمام عالم اسلام کے مسلمان مکہ مکرمہ اور

... مزید پڑھیے

کراچی کی فریاد (روزینہ خورشید)

  روزینہ خورشید

 میرے پاس روتا ،بلکتا، سسکتا "کراچی "کا ایک برقی خط آیا ہے جو میں آپ سب سے شیئر کرنا چاہتی ہوں ،پڑھ  کر سب اسے

... مزید پڑھیے