وقت کم ۔۔۔۔۔ مقابلہ سخت

روزینہ خورشید

فون کی گھنٹی کافی دیر سے بج رہی تھی۔ ارم نے جلدی سے استری کا سوئچ بند کیا اور لپک کر فون اٹھایا۔

"السلام علیکم!"
وہ کبھی بھی فون پر ہیلو نہیں کہتی تھی۔

"وعلیکم السلام!"
دوسری طرف سے سیما کی چہکتی ہوئی آواز سنتے ہی ارم نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی

"کہاں غائب ہو؟ نہ کال ریسیو کر رہی ہو نہ میسجز کا جواب! میں تو سمجھ رہی تھی اس بار تم مجھ سے ملے بغیر ہی قطر چلی گئی ہوگی!"
سیما پہلے ہی ان سوالات کے لیے پوری طرح تیار تھی
"ارے بابا! چھری تلے دم تو لے لو…در اصل میرا فون خراب ہو گیا تھا، اسی لیے تم سے رابطہ منقطع تھا۔ آج ہی بنوایا ہے، اور سب سے پہلے تمہارا نمبر نکال کر تمہیں ہی کال کی ہے۔"

وضاحت سن کر ارم مطمئن ہوگئی۔
" اچھا یہ بتاؤ اتنی بے قراری کس وجہ سے تھی؟
سیما نے فکر مندی سے پوچھا۔
"بات ہی ایسی ہے… میں پوچھنا چاہ رہی تھی کہ لاہور کے اجتماع عام میں شرکت کے بارے میں تمہارا کیا ارادہ ہے؟
میں تو جاؤں گی ان شاءاللہ سیما نے پرجوش ہو کر جواب دیا۔ دل تو میرا بھی بہت چاہ رہا ہے، مگر بچے چھوٹے ہیں، اسکول سے چھٹی بھی نہیں مل رہی ، اور ساس بھی بیمار ہیں۔ میری غیر موجودگی میں ان کی دیکھ بھال کون کرے؟ میں خود یہاں موجود ہوں لیکن دل اجتماع میں اٹکا ہوا ہے۔اس بے قراری کو تم سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے۔
میں سمجھ سکتی ہوں تمہارے جذبات کو لیکن کوئی بات نہیں دوست… نیتوں کا حال تو اللہ بہتر جانتا ہے۔ تم اپنی جگہ کسی اور کو کیوں نہیں بھیج دیتیں؟ تمہارے پاس تو شرعی عذر ہے۔"

ارم حیران ہوئی,"وہ کیسے؟ میری جگہ کون جائے گا؟"

سیما نے سمجھایا،"لوگ بہت ہیں جو جانا چاہتے ہیں مگر زادِ راہ نہ ہونے کی وجہ سے دل میں حسرت دبائے بیٹھے ہیں۔ انفاق فی سبیل اللہ کا یہی تو مطلب ہے کہ اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کیا جائے۔ تم اپنی مالی معاونت کے ذریعے بھی اس اجتماع عام میں شریک ہو سکتی ہو۔ ویسے بھی یہ اجتماع عام باقی اجتماعات سے مختلف ہے ۔۔۔۔یہ گلے سڑے نظام کے مقابلے میں اسلامی نظام کے نفاذ کی طرف بڑھایا جانے والا قدم ہے۔"

"اندھا کیا چاہے دو آنکھیں! ٹھیک ہے، میں اپنی جگہ کسی اور بہن کو بھیجنے کے لیے انفاق فی سبیل اللہ کرنا چاہتی ہوں، تاکہ اجتماع عام۔۔۔بدل دو نظام کی تحریک میں میرا حصہ بھی شامل ہو جائے۔"

اچانک سیما کو یاد آیا " ارم تم تو ٹویٹر، فیس بک اور ٹک ٹاک بھی استعمال کرتی ہو، مالی تعاون کے ساتھ ساتھ تم سوشل میڈیا پر بھی اجتماع کی بھرپور تشہیر کرو۔ لوگوں کو اجتماع میں شرکت کے لیے جذبہ بیدار کرواور جو نہیں جا سکتے انہیں انفاق فی سبیل اللہ کے لیے تیار کرو۔ اللہ کے ہاں تمہاری یہ کوششیں ضرور قبول ہوں گی۔"

ارم نے پُرعزم لہجے میں کہا،"بالکل! آج ہی اپنے پورے حلقۂ احباب کو اس بات پر آمادہ کروں گی کہ وقت کم ہے… اور مقابلہ سخت! جو بہنیں بنفس نفیس نہیں جا سکتیں، وہ انفاق فی سبیل اللہ کے ذریعے ضرور اس اجتماع کا حصہ بنیں۔"
اچھا تم اجتماع میں جانے کے لیے تیاری کرو اور میں اپنے کام سمیٹتی ہوں تاکہ سوشل میڈیا کے لیے وقت نکال سکوں انشاءاللہ اجتماع سے واپسی پر میں تم سے آنکھوں دیکھا حال سنوں گی۔۔۔۔ارم نے مسکراتے ہوئے فون بند کر دیا۔

شہر شہر کی خبریں

جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کیلئے "عید ملن گالا " کا انعقاد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کے لیے ایک دلچسپ تقریب "عید ملن

... مزید پڑھیے

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

آج کا انسان (بلاک)

  غزالہ آصف       

آج ہر بندہ دوسروں کو گرانے کے چکر میں ہے۔کوئی  جھوٹ بول رہا ہے۔کوئی دھوکا دے رہا ہے تو کوئی  دوغلا پن دکھا رہا

... مزید پڑھیے

روح قربانی ( بنت اسماعیل)

 بنت اسماعیل

ذوالحجہ کا مبارک مہینہ قریب آ رہا ہے، جس میں روحانیت اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ تمام عالم اسلام کے مسلمان مکہ مکرمہ اور

... مزید پڑھیے

کراچی کی فریاد (روزینہ خورشید)

  روزینہ خورشید

 میرے پاس روتا ،بلکتا، سسکتا "کراچی "کا ایک برقی خط آیا ہے جو میں آپ سب سے شیئر کرنا چاہتی ہوں ،پڑھ  کر سب اسے

... مزید پڑھیے