بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران سیکورٹی فورسز نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارتی

حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیاہے،یہ کارروائیاں 8 جنوری 2026 کو صوبے کے مختلف حساس علاقوں میں مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انجام دی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان آپریشنز کا مقصد غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے نیٹ ورک کو مؤثر طور پر ختم کرنا تھا۔ دونوں کارروائیاں منظم، مربوط اور جامع حکمت عملی کے تحت کی گئیں، جن میں سیکورٹی فورسز نے دشمن عناصر کو پیشہ ورانہ انداز میں نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی ضلع شمالی وزیرستان میں عمل میں لائی گئی، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی مستند اطلاع ملنے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں خوارج کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس جھڑپ میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، فورسز نے بروقت اور مؤثر ردعمل کے ذریعے کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچاؤ کو یقینی بنایا،دوسری کارروائی ضلع کرم میں کی گئی، جہاں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اس دوران دہشت گردوں نے مزاحمت کی، تاہم سیکورٹی اہلکاروں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے باعث فائرنگ کے تبادلے میں مزید 5 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے، یہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد سنگین دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ خارجی کی موجودگی کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز بدستور جاری ہیں۔ سیکورٹی فورسز اس عزم کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں کہ دہشت گردوں کے کسی بھی محفوظ ٹھکانے کو باقی نہ رہنے دیا جائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور شدہ حکمت عملی ’’عزمِ استحکام‘‘ کے وژن کے مطابق سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی انسداد دہشت گردی مہم پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

محنت کش ماں (افروز عنایت)

 افروزعنایت

 ساجدہ بیٹا تم دروازے پر کس سے باتیں کر رہی تھیں ؟؟

... مزید پڑھیے

میرے مزدور،میرے معمار (لطیف النساء)

لطیف النساء

ان کی عظمت کو سلام کتنی عمارتیں، کتنے پل، کتنے ہسپتال، کالجز، لائبریرز، کھیلوں کے بڑے بڑے اسٹیڈیمز یہ سب انہی کے مرہون منت ہیں اور

... مزید پڑھیے

"یوم مزدور" (عصمت اسامہ)

عصمت اسامہ

یومِ مزدور" ہر سال آتا ہے اور گزر جاتا ہے مگر محنت کش طبقے کے مسائل وہیں کے وہیں رہتے ہیں ۔عصرحاضر میں دنیا کی آبادی کا بڑا حصہ

... مزید پڑھیے