
کراچی (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) سندھ ہائی کورٹ نے کور کمانڈر حملہ کیس کے نو ملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد
کردی ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے کورکمانڈر حملہ کیس سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے کور کمانڈر حملہ کیس میں نوملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کردی جبکہ دو ملزمان کو بری کردیا ہے۔
عدالت نے مجرم عطاالرحمان، شہزاد، دانش امام، خرم سیف اللہ،عزیز احمد، شہزاد مختار،راو ¿ خالد،شعیب صدیقی اور ممدا خالد کی سزائیں برقرار رکھیں جبکہ یعقوب سعید خان اور نجیب اللہ کو بری کردیا۔
واضح رہے کہ ملزمان نے کور کمانڈر کراچی احسن سلیم حیات پر حملہ کیا تھا،دہشت گردی کے اس واقعے میں چھ جوان شہید ہوئے تھے۔یاد رہے کہ ملزمان کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔





































