
اسلام آباد (فن وفنکار ڈیسک )اداکار فردوس جمال نے ماہرہ خان کے بارے میں اپنے ایک متنازعہ
انٹرویو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرہ بنیادی طور پر ماڈلنگ سے تعلق رکھتی ہے اسی لئے ان کی اداکاری میں ماڈلنگ کی تکنیک دکھائی دیتی ہیں۔
مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس جمال نے واضع کیا کوئی بھی چیزیں تکنیکی لحاظ سے نہیں دیکھتا اور جب بھی تکنیکی طور پر چیزوں کے بارے میں بات کرتا ہوں تو لوگوں کو اس پر اعتراض ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی ماہرہ کے ساتھ کام نہیں کیا نہ ہی ہماری ملاقات ہوئی ہے تاہم مجھے صرف اتنا پتہ ہے کہ وہ کراچی میں رہتی ہے۔




































