
اسلام آباد (فن وفنکار ڈیسک)ڈرامہ سیریل”عہد وفا“ کی اداکارہ کومل میر نے فیشن ڈیزائنر مائرہ خان کے لیے
فوٹو شوٹ مکمل کروا لیا۔جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں جن میں انہوں نے ہلکے گلابی رنگ کا فراک زیب تن کر رکھا ہے۔
کومل میر نے ایک ریالٹی شو سے شوبز اندسٹری میں قدم رکھا اور اس کے بعد وہ ڈرامہ سیریل”ریشم گلی کی حسنہ “ میں جلوہ گر ہوئیں اور ان دنوں وہ ڈرامہ سیریل”عہد وفا “میں سعد کی بہن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔




































