
کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) سینئر صحافی وتجزیہ کار زین صدیقی نے یوٹیوب چینل کے ایک پروگرام میں بھارتی فلم "دھرندھر"
پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھارت کی پاکستان کیخلاف نئی چال ہے ۔بھارت جنگ کی حزیمت ،خفت مٹانے اور افغانستان سے پینگیں بڑھانے میں ناکامی کے بعد اوچھی حرکت پر اتر آیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں تنہا ہو چکا ہے ،بھارت کے اپنے پڑوسی اس کے ساتھ نہیں ہیں ،فلم کولیاری میں ماضی کے گینگسٹرز پر بنایا گیا اور یہ ظاہر کیا گیا کہ پاکستان میں دہشت گرد ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس فلم میں ہماری سیکیورٹی فورس کے شہید اسلم چوہدری کے کردار کو بھی منفی طور پر پیش کیا گیا ۔
زین صدیقی نے کہا کہ الحمد للہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کے بعد پورے کراچی خصوصاً لیاری میں امن وامان قائم ہے اور وہاں اب ہر فردآزادانہ گھوم پھر سکتا ہے ،لیاری اب پرامن علاقہ ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ میں شکت کے بعد حزیمت کے سبب مٹی میں سر مل رہا ہے ۔
زین صدیقی نےبھارت میں انتہا پسند نظریات اور سوچ کی حامل انتہا پسند جماعتیں موجود ہیں ۔خودبی جے پی میں انتہا پسند نظریات کے حامل لوگ ہیں ،2002 میں مسلم کش فسادات ہو ئے ،اس وقت وزیر اعلیٰ آج کے وزیر اعظم مودی تھے ،ان کی اپنی صفوں میں دہشت گرد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو بابری مسجد کی شہادت میں ہونے والی دہشت گردی کوبھی نہیں بھولنا چاہیے ۔
سینئر صحافی نے کہا کہ بھارت نے یہ فلم خطیر رقم سے بنا ئی ہے، جس کا مقصد پاکستان کو نیچا دکھا نا ہے ، بھارت کو پاکستان کے معاملات میں دخل اندازی کے بجائے اپنے ملک میں انتہا پسندگی کو ختم کرنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو اپنے مسلح افواج پر فخر ہے ، جس نے بھارت کو جنگ میں دھول چٹائی اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند کیا ،انہوں نے کہا پاک فوج ملک وقوم کے ماتھے کا جھومر اور ہمار ا فخر ہے ۔ بھارت پہلے بھی ایسی فلمیں بناتا رہا ہے وہ جتنی مرضی فلمیں بنا لیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔




































