
لاہور( شوبز ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان
رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ مایوں اور مہندی کے بعد اب بارات کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
ماہین خان کی شادی کی تقریبات لاہور میں منعقد ہوئیں، جہاں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ نکاح شایان کے ساتھ انجام پایا، جبکہ شادی کی تقریبات کے دوران استاد راحت فتح علی خان بھی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔تقریبات کی سادہ مگر پُروقار جھلکیوں کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔شادی کی تقریب لاہور میں انجام پانی ۔





































