اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے
15 کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تربیتی کیمپکیلئے تمام منتخب کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آٹھ مئی بروز پیر کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں رپورٹ کریں، تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ اولمپیئن ریحان بٹ کی زیر نگرانی ہو گا جبکہ اولمپیئن وقاص شریف بحیثیت کوچ معاونت کریں گے۔
تربیتی کیمپ کے لئے منتخب کھلاڑیوں میں حیدر منظور، محب اللہ، عمر مصطفی، احتشام، حسان امین، عقیل احمد، تعزیم الحسن، عبدالرحمن، مرتضی یعقوب، افراز، ارشد لیاقت، ابوزر، شاہ زیب خان اور محسن حسن شامل ہیں، ہاکی ٹورنامنٹ سوئٹزرلینڈ میں رواں سال جون میں شروع ہو گا۔