اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپئن شپ 22 ستمبر سے لاہور میں
شروع ہوگی اور چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مختلف 6 محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے اور پاکستان واپڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ٹیموں کو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ میں فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز 24 ستمبر کو کھیلے جائیں گے اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔