اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک )6 رکنی قومی ٹین پن باولنگ ٹیم ورلڈ ٹین پن باولنگ کپ میں شرکت کرے گی
یہ بات پاکستان ٹین پن باولنگ کے صدر فیڈریشن اعجاز الرحمن نے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 3 سے 23 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا جس میں 120 ممالک کے کھلاڑی سنگلز اور ٹیم ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ قومی ٹیم چھ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی ،جس میں احمد سلڈرا، اعجاز الرحمن، شبیر لشکر، علی سوریا، امجد محمود اور محمد حسین چٹھہ شامل ہیں۔
اعجاز الرحمن کہا کہ عالمی کپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے شروع ہوگاجس میں کھلاڑی بھر پور محنت کریں گے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ۔پرائیویٹ سیکٹر کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دیں تاکہ دوسرے کھیل بھی ترقی کرسکیں