نئی دہلی( اسپورٹص ڈیسک) فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی جس کے باعث بھارت اکتوبر میں ہونے والے انڈر 17 ورلڈکپ کی میزبانی
سے محروم ہو گیاہے۔
فیفا کے مطابق فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت کی وجہ سے بھارت کومعطل کیاگیا ہے ،جب تک فٹبال کے معاملات منتخب باڈی کے سپرد نہیں ہوتے تو رکنیت معطل رہے گی۔
فیفا قوانین کے تحت فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت قبول نہیں۔معطلی کی وجہ سے بھارت اکتوبر میں ہونے والے انڈر 17 ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا ہے،ماضی میں پاکستان بھی بیرونی مداخلت کی وجہ سے پابندی کا شکار رہا تھا۔