
راولپنڈی (اسپوررٹس ڈیسک)پہلا ویمنز انڈر 19 ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ آج ہفتہ سے شروع ہو گا جس میں چھ ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے مطابق ڈومیسٹک سطح پر پاتھ ویز پروگرام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا خواتین انڈر 19 ٹی 20 ٹورنامنٹ ہفتہ کو کنٹری کلب میں شروع ہو رہا ہے۔22 اگست تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں بلوچستان، سینٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا، ناردرن، سندھ اور سدرن پنجاب کی یوتھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔
افتتاحی روز تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دوسرا میچ ناردرن اور سندھ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں بلوچستان اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔





































