کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام )پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار پچاس روپےکمی کے بعد ایک لاکھ تیرہ ہزار پانچ سو پچاس روپے ہوگئی ۔
دس گرام سونےکی قیمت میں آٹھ سو ننانوے روپے کمی کے بعد ستانوے ہزار تین سو پچاس روپے رہی ۔ چئیرمین آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا چوبیس ڈالر کمی کے بعد اٹھارہ سو بیاسی ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔