کوئٹہ(ویب ڈیسک )سال 2018ءکی ٹیکس ڈائریکٹری میں چاروں وزرائے اعلیٰ میں سے سب سے زیادہ ٹیکس وزیراعلیٰ
بلوچستان جام کمال نے 48لاکھ روپے سے زائد دیاہے ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ارکان پارلیمنٹ کی سال 2018 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی۔ جس کے مطابق چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ میں سب سے زیادہ ٹیکس وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے 48 لاکھ 8ہزار 948روپے ٹیکس دیا جب کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 10 لاکھ 22ہزار184 روپے اور وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے 2 لاکھ 35 ہزار 982 روپے ٹیکس ادا کیا۔ایف بی آر کی جاری کردہ معلومات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس دوران کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔