
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں گیس بحران سنگین ہونے لگا، اوگرا نے خطرے کی گھنٹی بجادی 2025 تک ملک میں گیس کی قلت 3ہزار
684ایم ایم سی ایف ڈی ہوجائے گی،اوگرا کی جانب سے اسٹیٹ آف ریگولیٹڈ پٹرولیم انڈسٹری رپورٹ برائے 2018-19جاری کر دی ہے۔
اوگرا رپورٹ کے مطابق گھریلو سیکٹر پاور فرٹیلائزر اور انڈسٹری کی جانب سے گیس کھپت میں اضافہ سے شارٹ فال بڑھ رہا جبکہ گیس کی مقامی پیداوار ضروریات کے مقابلے میں ناکافی ہے 2024-25تک ملک میں گیس کی قلت 3ہزار 684ایم ایم سی ایف ڈی ہوجائے گی جبکہ2029-30تک گیس کی قلت 5ہزار389ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ جائے گی۔
اوگرا کی رپورٹ کے مطابق گیس کی فراہمی میں درآمدی ایل این جی کا حصہ 21فیصد تک بڑھ گیاہے جبکہ مختلف شعبوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 4ہزار 319ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے سندھ 46فیصد خیبر پختونختواہ 12فیصد اور بلوچستان11 فیصد گیس پیدا کررہاہے۔





































