
راولپنڈی(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) بھارتی فوج نے ایل او سی کے ستوال سیکٹر کے قریب جان بوجھ کر شہری آبادی
کونشانہ بناتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری زخمی ہو گیا۔
ہفتے کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف وری کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پرستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا،جس کی زد میں آ کر 45 سالہ شہری زخمی ہو گیا۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری کا تعلق مدار پور گاں سے ہے جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔




































