
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے پاکستان کی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام
کی سیاسی حق خودارادیت کیلئے غیرمشروط اور غیرمتزلزل حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا، پاکستان واحد ملک ہے جو مستقل طور پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے تعاون کر رہا ہے۔
بدھ کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیریوں نے دنیا کو ایک واضح پیغام پہنچایا ہے کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں تھا، اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری دیرینہ تنازعہ کشمیر حل کرنے کیلئے کردار ادا کرے، جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن صرف مسئلہ کشمیر کے حل کے ساتھ ہی ممکن ہے اس لیے ضروری ہے کہ یہ تنازعہ جلد از جلد حل ہو۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اور حریت قیادت نے گزشتہ کئی دہائیوں سے مشکل حالات اور آزمائش کے باوجود سفارتی، سیاسی یا اخلاقی طور پر ہر سطح پر پاکستان کی حمایت کو سراہا ہے، پاکستان کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو بھارت پر دباؤ ڈالے ۔





































