
راولپنڈی ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم جنگ کی خواہش یا دعا
نہیںکرتے لیکن اگر جنگ ہوئی تو آخری سانس تک لڑیں گے، پوری پاکستانی قوم کی خواہش ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے ، ہم کشمیر کو بھارتی چنگل سے آزاد دیکھنا چاہتے ہیں ،مودی اپنی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں ذلیل ہو رہا ہے، اگر عیار مودی نے کوئی مذموم حرکت کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہو گی، لال چوک سے لال حویلی تک کشمیر سے ہمارا خون کا رشتہ ہے، آج دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لئے امید کی آخری کرن صرف پاکستان ہے، ہمارا آزمائشی دوست چین ایک دیوارکی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا، عمران خان سے پیار اور دوستی کی وجہ سے حکومت کا حصہ ہوں۔
یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بدھ کی سہ پہر لال حویلی کے باہر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا بعد ازاں شیخ رشید نے لال حویلی سے یکجہتی کشمیر ریلی کی بھی قیادت کی جو لال حویلی سے شروع ہو کر راجہ بازار کاچکر لگاتے ہوئے واپس لال حویلی پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، قبل ازیں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی پڑھے لکھے اور غیرتمندوں کا شہر ہے جس نے قومی و بین الاقوامی سیاست میں بھی ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا۔ یہاں ماﺅں نے بکنے اور جھکنے والے نہیں بلکہ لڑنے اور مرنے والے سیاستدان پیدا کئے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کو ایک ڈیزائن کے تحت پاکستان سے الگ کیا گیا، پاکستان خطے کا وہ حصہ ہے جس کی سرحدیں چین ، ایران ، افغانستان اور بھارت سے ملتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کی خواہش نہیں کرتے نہ جنگ کی دعا کرتے ہیں لیکن اگر جنگ ہوئی تو آخری سانس تک لڑیں گے





































