
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) سینیٹ کے اجلاس میںسنیٹیر مولانا عبدالغفور حیدری نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا ہے
کہ وزیراعظم نے کہا ہے مولانافضل الرحمن پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے وزیراعظم نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا جائے اگر وزیراعظم یا حکومت یہ بات کرتی ہے تو اس میں رکاوٹ کیا ہے؟ اس طرح کی زبان اختیار کرکے یہ کیا ملک کی خدمت کریں گے ایک مرتبہ یہ مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کرنے کا تجربہ کرکے تو دیکھیں سمجھ آجائے گی کہنے اور کرنے میں کتنا فرق ہے۔ وزیراعظم کی بہت شرمناک داستانیں ہیں مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا ہے وزیراعظم جعلی الیکشن کے نتیجے میں برسراقتدار آئے اگر وزیراعظم آرٹیکل 62 پر پورا اتریں تو میں استعفیٰ دے دوں گاپرویز مشرف نے ہم پر بغاوت کے مقدمے بنائے، آج ہم کہاں اور پرویز مشرف کہاں ہے؟ ۔





































