
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فو راد چوہدری نے کہاہے کہ اسلامی
نظریاتی کونسل کا کردار معیار کے مطابق نہیں ،قرآن میں عقل اور ایمان والوں کیلئے دلیلیں ہیں،، اسلامی نظریاتی کونسل مفت کام نہیں کر رہی، اسلامی تہوار زبردستی نافذ نہیں کیے جا سکتے۔
رویت ہلال کا تنازع حل کرنے کیلئے وزارت سائنس ٹیکنالوجی کی سائنٹفک کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سائنٹفک کمیٹی کو چاند سے متعلق بریفنگ دی ۔انہوںنے بتایاکہ اس سال رویت ہلال نے رجب، ذیقعد اور صفر کی غلط تاریخوں کا اعلان کیا، اس وقت چاند واضح نظر آرہا تھا۔فواد چوہدری نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کا کردار معیار کے مطابق نہیں ،قرآن میں عقل اور ایمان والوں کیلئے دلیلیں ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل مفت کام نہیں کر رہی، اسلامی تہوار زبردستی نافذ نہیں کیے جا سکتے۔
انہوںنے کہاکہ مولانا شیرانی کے دور میں فتوی آیا تھا کہ بیوی کو مار سکتے ہیں بس ہڈی نہ ٹوٹے، اسلامی نظریاتی کونسل کا فتوی ہے کہ سکول میں بچوں کو مارنے سے روکنا اسلام کے منافی ہے، اس طرح کی آئیڈیالوجی ہمیں نقصان دے رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسپیکر کو حلال ہونے میں چالیس سے پچاس لگ گئے، چاند کے معاملے پر مہربانی کریں زیادہ عرصہ نہ لگائیں۔سربراہ پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے سائنٹیفک کمیٹی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ رویت ہلال کمیٹی سرکار کا ادارہ ہے،سرکار جب بلاتی ہے رویت ہلال کو آنا چاہیے،ضد فائدہ مند نہیں ہوتی۔
مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ مفتی صاحب کو بار بار بلاوا بھیجا جا سکتا ہے، ضد چھوڑ کر ایک جگہ بیٹھنے کی ضرورت ہے۔مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ شعبان سے پہلے اتفاق رائے پیدا ہونا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ رویت کا مسئلہ حل کرنے کیلئے علما کو اکٹھا کرنے کا کام وزارت مذہبی امور کا ہے۔




































