
لاہور (ویب ڈیسک ،خبرایجنسی) جمعیت علماءاسلام پنجاب میں اہم کردار ادا کرے گی مستقبل میں پنجاب کا سیاسی منظر نامہ
جمعیة علماءاسلام کے بغیر نامکمل ہوگا19مارچ کی تحفظ آئین پاکستان کانفرنس کی تیاری کے لئے گلی گلی کوچے کوچے تک پہنچیں عوام آپ کا خیر مقدم کریں گے ، اہل لاہور کا کانفرنس میں خیر مقدم کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جے یوآئی کے ضلعی امیر مولانا نعیم الدین، ناظم عمومی مفتی عبد الحفیظ، بلال احمد میر، حافظ غضنفرعزیز، حافظ ریاض درانی،قاری امجد سعید،طارق شاہ، بلال خان درانی،حافظ عبدالرحمن ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،
انہوں نے کہاکہ جمعیت علماءاسلام نے حکمرانوں کو ان کی اوقات یاد دلادی ہے کل تک آرٹیکل 6کی بات کرنے والے آج خوفزدہ ہوکر بھیگی بلی بن گئے ہیں، ملک میں قیادت کی عدم موجودگی نے ملکی سطح پر قیادت کا بحران پیدا کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں صرف جمعیت علماءاسلام ہی رہنمائی کے لئے میدان عمل میں موجود ہے، ہم نے حکمرانوں کاایجنڈا ناکام بنادیا ہے،معاشی بدحالی نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے عوام خودکشیوں پر آمادہ ہے معیشت کی کمزوری ملک کی تقسیم پر منتج ہوسکتی ہے لہٰذا مقتدرطبقے ہوش کے ناخن لیں اور ملکی سلامتی کی فکر کریں۔




































