
راولپنڈی ( ویب ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جا وید باجو ہ نے کہا ہے کہ پا کستانی عوام کا تحفظ اور
حفاظت ہما ری اولین ترجیح ہے ، مسلح افواج نے تمام میڈیکل سہولتیں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وقف کردیں، اور مسلح افواج مرکزی وصوبائی حکومتوں سے مکمل تعاون کر رہی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے 13 مارچ کے فیصلوں کی روشنی میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ مسلح افواج نے تمام میڈیکل سہولتیں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وقف کردی ہیں۔ ملک بھرکے میں ملٹری اسپتال میں لیبارٹری قائم کردی گئی ہیں۔
اے ایف آئی پی راولپنڈی میں بھی سینٹرل ٹیسٹنگ لیب قائم کردی گئیں۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ تمام کمانڈرز سول انتظامیہ کی مدد کریں گے، پاکستانی عوام کا تحفظ اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے مسلح افواج مر کزی و صوبائی حکومتوں سے مکمل تعاون کر رہی ہے ۔ ملک بھر کے ملٹری ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے ٹیسٹنگ لیبز اور راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف پتھالوجی (اے ایف آئی پی) میں سینٹرل ٹیسٹنگ لیب قائم کر دی گئی ہے، فاسٹ ٹریک ہینڈلنگ کےلئے ہر فوجی ہسپتال میں کوویڈ- 19 ہیلپ ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کی مسلح افواج کروناوائرس کے بعد سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کےلئے حکومت اور صوبائی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور صورتحال کے حوالے سے مکمل طور پر چوکس ہے۔ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام کمانڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستانی عوام کے تحفظ اور فلاح و بہبود کےلئے سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیلئے تمام تر اقدامات کریں۔





































