
لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ
سلمان رفیق کی ضمانت منظور ہونے پر اظہار تشکرکرتے ہوئے کہاکہ ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے تک قید ناحق گزارنے والے بےگناہوں کو آج انصاف ملا،اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ بے گناہ آخر کار انصاف سے ہمکنار ہو رہے ہیں
۔ا نہوں نے کہاکہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق ایک عظیم والد کے عظیم فرزند ہیں ۔معزز عدلیہ نے نیب کی نیت اور صلاحیت کے بارے میں جو کچھ فرمایا ہے، اس کے بعد مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں رہتی۔
انہوں نے کہا کہنیب کو خود سوچنا ہو گا کہ اس کے پلے کیا رہ گیا، ایک قومی ادارے کو کیا بنادیا۔دونوں بھائی ایمانداری، محنت، نظریاتی وابستگی اور جرات و بہادری کی زندہ مثال ہیں،ایسے سیاسی قائدین کسی بھی جماعت، معاشرے اور ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہوتے ہیں،ان عظیم ساتھیوں نے نہایت درد مندی، دن رات کی محنت اور ایمانداری سے ملک و قوم کی مثالی خدمت کی۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ناحق قید ہر بے گناہ کو رہائی ملے۔





































