
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے لاک ڈان میں نرمی کے دوران محدود ٹرین آپریشن بحال کیا ہے تاکہ
لوگ عید اپنے گھروں میں منا سکیں۔دوران سفر کرونا وائرس سے بچاو سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
جاپان اور پاکستان ریلوے میں شراکت داری سے سروس کا معیار بہتر ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں جاپان کے سفیر متسودا کونی نوری سے ملاقات کے گوران کیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان ریلوے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، کورونا وائرس کی وبااور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیر ریلوے نے کورونا وبا کی روک تھام کے لئے پاکستان کی مالی مدد اور ٹیسٹنگ کٹس مہیا کرنے پر جاپانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پاکستان ریلوے نے لاک ڈان میں نرمی کے دوران محدود ٹرین آپریشن بحال کیا ہے تاکہ لوگ عید اپنے گھروں میں منا سکیں۔دوران سفر کورونا وائرس سے بچاو سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔





































