
لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن)نے مڈٹرم الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا۔ احسن اقبال کاکہنا ہے کہ آج پاکستان کی معیشت تباہ ہوچکی ہے، کورونا
کے بغیر بھی ملکی معیشت دیوالیہ ہوچکی تھی، واحد حل حکومت کی تبدیلی اورمڈٹرم الیکشن ہیں،کوریامیں کورونا کے دوران الیکشن ہو سکتے ہیں تو یہاں بھی ہوسکتے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیب قانون اور 18 ویں ترمیم الگ الگ معاملات ہیں،18 ویں ترمیم سے صوبوں کا اختیارات کا70 سالہ مطالبہ پورا کیاگیا،18 ویں ترمیم کی چھیڑچھاڑ نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے دعوی کیاکہ وزیراعظم نے اپنے بھی 2،3 لوگوں کے نام نیب کو گرفتاری کیلئے دیدیئے۔ ہمارا انتظامی ڈھانچہ نیب کے ہاتھوں مفلوج ہو چکا ہے، افسران کو جس طرح نیب کی جانب سے بلا کر ڈرایا گیا ہے اس سے انتظامی بحران ہے، اس وقت اور کوئی راستہ نہیں کہ اس حکومت رخصت کرکے نیا منڈیٹ لایا جائے،احسن اقبال نے کہا کہ نیب کا قانون کالا قانون ہے، اگر ملک کو چلانا ہے تو اسے قانون کو ملک کے آئین مطابق بنانا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو قومی اتفاق رائے سے نئے الیکشن کرائے جائیں، 18 ویں ترمیم اور نیب قانون کا آپس میں کوئی لنک نہیں ہے، مسلم لیگ ن کسی ایسی سازش کا حصہ نہیں بنے گی جس میں صوبوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جائے۔
احسن اقبال نے کہاکہ ٹڈی دل نے کپاس کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے،لاکھوں ایکڑ اراضی ٹڈی دل کے ہاتھوں تباہ ہوچکی ہے،ملک کے زرعی شعبے کو حکومتی نااہلی کی آفت کاسامنا ہے،کاشتکار ٹڈی دل کی آفت کاشکار ہیں،وزیراعظم نتھیاگلی میں سیر کررہے ہیں۔





































