
لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی بجائے وزرا ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں،سیاسی
مفادات رکھنے والا ٹولہ اکٹھا ہوچکا ہے اور ملک کو تباہ کر رہا ہے۔
سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے کہا کہ کورونا وائرس ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا رہا ہے، ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں اور سیکڑوں مریضوں کا انتقال ہوگیا ہے، مگر حکومت کے کان میں جوں بھی نہیں رہیں گی۔
انہو ں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حل کے لئے تبدیلی سرکار کا غیر سنجیدہ رویہ سامنے آ چکا ہے۔کورونا وائرس کے حل کی بجائے حکومتی وزرا اس وقت ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ سیاسی مفادات رکھنے والا ٹولہ اور بھان متی کا کنبہ اکٹھا ہوچکا ہے اور ملک کو تباہ کر رہا ہے۔





































