
اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو واپس لانا بہت ضروری
ہے،ان کی حوالگی کے حوالے سے برطانیہ سے بات ہو رہی ہے، ان کیساتھ ایک مجرم کی طرح سلوک کیا جائےگا۔
ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم کا نظام کو دھوکا دے کر برطانیہ جانا جیل توڑنے کے مترادف ہے،لگتا ہے (ن) لیگ نے اپنے خلاف خود غداری کا مقدمہ درج کرایا۔
مشیر داخلہ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر بشیر میمن کی جانب سے وزیراعظم پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ بشیر میمن کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایف آئی اے کا سربراہ جبکہ نواز شریف نے انھیں آئی جی آزاد کشمیر لگایا تھا۔ اس لئے ہی وہ (ن) لیگ کیساتھ رابطے میں رہے اور انہیں فائدہ پہنچا رہے تھے۔
انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پر (ن) لیگ کیخلاف مقدمات درج کرانے کا الزام بے بنیاد ہے،خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کی ہدایت وفاقی کابینہ نے دی۔





































