
لاہور (ویب ڈیسک ) وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر پہلے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ ہوا ہے تو
اب ان کے ساتھ ہتھوڑ ہو گا، سورج مشرق سے مغرب نکل آئے ان کی کوئی سیاست نہیں ، نواز شریف اور آصف زرداری کوئی کی سیاست نہیں جو میں صورتحال دیکھ رہا ہوں پاک فوج کا عزم مصمم ہے کہ دنیا ادھر کی اُدھر ہو سکتی ہے پاکستان میں عدم استحکام پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا۔
۔ان خیالات کا اظہارشیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت ، پاکستان کی بقاءاور پاکستان کی ترقی میں فوج کا کلیدی کردار ہے ، جو پاکستان کی فوج سے لڑنے کے لئے نکل رہے ہیں وہ پاکستان کے دشمنوں کے کہے میں ہیں ، اپنی کارکردگی پر سوچیں ورنہ تمہاری داستان بھی نہ ہو گی داستانوں میں ۔
مجھے نہیں پتہ حکومت مریم نواز کی گرفتاری کے بارے میں سوچ رہی ہے کہ نہیں، اگر مجھے پتہ ہوتا تو میں میڈیا کو بتا دیتا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی امریکی جریدے فارن پالیسی نے مودی حکومت کو ایک دہشت گرد اور انتہا پسند لوگوں سے مل کر دنیا میں دہشت گردی کے واقعات کرانے کی ایک حکومت ظاہر کیا ہے جو کہ سیاست میں ایک بہت بڑا بھونچال ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپوزیشن سے 50سوال کئے ایک کا بھی جواب نہیں آیا، میں اپوزیشن سے کہنا چاہتا ہوں کہ کوروناپھیلنے کابھی خدشہ ہے اور دہشت گردی کا بھی اندیشہ ہے، میں دوبارہ دہراناچاہتا ہوں کہ شیخ رشید نے پہلے کہہ دیا تھا، کوروناپھیلنے کا بھی خدشہ ہے، ساری قوم کان کھول کر میری باتیں سن لے، پاکستان کو عدم استحکام میں داخل کرنے کی بھر پور کوشش ہے اور پاکستان کی عظیم ، بہادر اور جفاکش فوج کے خلاف ایک سازش ہو رہی ہے اور اس میں غیر ملکی طاقتیں ملوث ہیں، اس ملک کی جمہوریت فوج ہے، اس ملک کی معیشت فوج ہے، اس ملک کا استحکام فوج ہے۔
انہوں نے کہاکہ مولانا مفتی محمود نے بھی سلیکٹڈ کی ہی بات کی تھی اور دھاندلیوں کی بات کی تھی،اس کا جو نتیجہ نکلا تھااس پر میں بات نہیں کرنا چاہتا لیکن میں نے ایک بات کر دی ہے، کریک ڈاﺅن ہو سکتے ہیں، کوروناپھیل سکتا ہے، دہشت گردی کے واقعات ہو سکتے ہیں ۔





































