
اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی):اسلام آبادہائیکورٹ کے احکامات کے بعد ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سابق وزیر اعظم
نواز شریف کے اشتہار کیلئے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو لیٹر لکھ دیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر کی طرف سے پرنسپل انفارمیشن آفیسرکے نام لکھے گئے خط میں کہاگیاہے کہ کریمنل اپیل نمبر1/2019اور کریمنل اپیل نمبر121/2018 میں طلبی کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر فوجداری ایکٹ کی دفعہ87کی کاروائی شروع کی گئی ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کا اشتہار جاری کرنےکاحکم دیاہے مذکورہ اشتہار19اکتوبرکو انگریزی اور اردو اخبار کے لاہور اور لندن ایڈیشن میں شائع کیاجائے، دونوں اخبارات کے بِیک پیج پر کالی سیاہی سے کوارٹر پیج کا اشتہار جاری کیا جائے،اشتہار کے اخراجات کی رسید فراہم کرنے پر جلد ادا کر دیے جائیں گے،اشہار میں لکھاجائے کہ نواز شریف عدالتی مفرورہیں اور بذریعہ اشتہارانہیں پیشی کا آخری موقع دیا جاتا ہے، سزا یافتہ اپیل کنندہ نواز شریف عدالتی کاروائی کا سامنا کریں۔





































