
ملتان ( نمائندہ رنگ نو ،ویب ڈیسک ) ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ کرنے میں کامیاب ہوگئی ،کارکنان نے رکاوٹیں توڑدیں اور قلعہ کہنہ
اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے ۔ جلسے، ادھر آصفہ بھٹو ملتان پہنچ گئیں ،یوسف رضا گیلانی ،وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے آصفہ بھٹو زرداری کا استقبال کیا جبکہ مریم نواز کا قافلہ بھی ملتان کی جارنب رواں دواں ہے ۔
پی ڈی ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کی جانب رکاوٹیں توڑتی ہوئی آئی اور اسٹیڈیم میں داخل ہوگئی،پولیس اور انتظامیہ بے بس ہوگئی ۔پی ڈی ایم نے آج سہ پہر جلسے کا اعلان کیا ہواہے۔کارکنوں کی ملتان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ملتان انتظامیہ نے ایک روز قبل پی پی پی کارکنوں کی جانب سے قلعہ کہنہ اسٹڈیم کو خالی کرواکر اسے سیل کر دیا تھا ،جبکہ اسٹیڈیم کی جانب آنے والے تمام راستے کنٹینر لگا کر سیل کر دیئے گئے تھے ۔،مسلم لیگ ن ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کورونا صرف اپوزیشن کیلئے اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہ ملی تو اسٹیڈیم سے باہر جلسہ کریں گے
۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کے مسترد کردہ لوگ جلسہ کرنا چاہتے ہیں ۔دریں اثنا نجی ٹی وی سے گفت گو میں معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ملک میں انتشار چاہتے ہیں ۔وہ پارلیمنٹ سے باہر ہیں ،انہیں صرف این آراو چاہیے ۔




































