
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے 150جلسے بھی کرلیں ،حکومت
کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتے ۔ملتان کے عوام کے مشکور ہیں ،جنہوں نے عوام کے مسترد کردہ ٹولے کو مسترد کیا ،سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاو¿ن کیا جارہا ہے مگر سندھ میں اس کے رہنما جلسے کر رہے ہیں ۔
انہوں پیر کی رات اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان جلسے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی ،مولانا فضل الرحمن 12ویں کھاڑی بن چکے ہیں ۔بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر بلاول بھتو نہیں چل سکے آصفہ کیا چلیں گی ۔
شبلی فراز نے کہا کہ جلسے نہیں ہونے چاہئیں ،اپوزیشن حکومت کو بلیک میل کرکے این آر او لینا چاہتی ہے جو اسے نہیں ملے گا ،ملک کے عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا ۔پی پی پی اور ن لیگ ان ماضی کا حصہ بن چکے ہیں ۔




































