
اسلام آباد ( ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آمر کی پیداوار نیب اور ملک
ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پی ڈی ایم قائم ہے اور رہے گی، نیب اپوزیشن کو دبانے کے لئے بنی تھی اور آج بھی وہی کام کر رہی ہے، اپنے خلاف کوئی کیس آتا ہے تو اس کیس کی فائلیں ہی غائب ہوجاتی ہیں۔
ان خےالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد مےںاحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کےا ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے اقدامات ملکی مفاد میں نہیں، نیب کا ادارہ اپوزیشن پر دباوَ ڈالنے کےلئے ہی بنا ہے ، تین سال سے کیس زیر سماعت ہے جو ہم پہلے دن سے جانتے تھے آج پورا ملک جانتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی نظام کو دباوَ میں لایا جارہاہے، تین وزرائے اعظم کے خلاف کیسز کئی سال سے چل رہے ہیں۔ مہنگائی روزبروز بڑھ رہی ہے ،بےروزگار ی میں اضافہ ہوا ہے۔ ، براڈ شیٹ اسکینڈل کی فائلیں غائب ہورہی ہیں۔ اپنے خلاف کوئی کیس آتا ہے تو اس کیس کی فائلیں ہی غائب ہوجاتی ہیں۔ کیمرے لگا کر عدالتی کارروائی عوام کو کیوں نہیں دکھاتے۔ان کا کہنا تھا کہ خیرات لیکر کورونا سے نمٹا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے پولیوکا ایک ٹیکہ نہیں خریدا اور پرائیویٹ سیکٹر کوویکسین خریدکربیچنے کی اجازت دی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کورونا کی آج پھیلاو َکی شرح گزشتہ ایک سال سے زیادہ ہے۔ این سی او سی ناکام ہوچکا انہیں پتہ نہیں چلا کہ کورونا کا پھیلاﺅ َکیسے روکا جائے۔




































