
اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر اور گورنرا
سٹیٹ بینک رضا باقر نے ملاقات کی۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔گورنر اسٹیٹ بنک نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکانٹ سے بھیجی جانے والی رقوم 800 ملین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔




































