
واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹؤ فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا عملی طور پر اب اصل اقوام متحدہ کا کردار
ادا کر رہا ہے اور گزشتہ 11 ماہ کے دوران 8 جنگوں کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاہدے کے بعد تھائی لینڈ اور کمبوڈیا امن و استحکام کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
امریکی صدر نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امن کے لیے بروقت، تیز اور منصفانہ فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو اس جنگ بندی میں مدد فراہم کرنے پر فخر ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ گزشتہ 11 ماہ میں آٹھ جنگیں رکوائی گئیں اور اسی وجہ سے امریکا اب اصل اقوام متحدہ بن چکا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ عالمی تنازعات کے حل میں کسی اور ملک نے مؤثر کردار ادا نہیں کیا، حتیٰ کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ رکوانے میں بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی،صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ عالمی امن کے قیام کے لیے مزید متحرک اور مؤثر کردار ادا کر





































