
کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے
نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح قائم کر دی۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1678 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ بڑھ کر ایک لاکھ 74 ہزار 79 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تیزی کے اس رجحان کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیاہے ۔
دورانِ کاروبار 100 انڈیکس ایک موقع پر ایک لاکھ 74 ہزار 411 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک بھی پہنچا، جبکہ اتار چڑھاؤ کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 200 پوائنٹس کی نچلی سطح تک بھی آیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 400 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جس کے مقابلے میں آج کی تیزی کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔





































