
کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے سال کے دوسرے کاروباری دن بھی تیزی کا سلسلہ جاری رہا، جہاں سرمایہ
کاروں کے اعتماد کے باعث مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں ایک اعشاریہ دو فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 2137 پوائنٹس بڑھ کر 178 ہزار 500 پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا۔
دوسری جانب سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں ایک تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے سستا ہو گیا، جس سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے رجحانات پر اثر پڑا ہے ،واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے آغاز اور کاروباری ہفتے کے چوتھے دن شاندار تیزی دیکھی گئی تھی جس نے مارکیٹ کو مثبت سمت میں گامزن رکھا۔ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ معاشی اشاریوں میں بہتری اور پالیسیوں پر اعتماد کے باعث مارکیٹ میں تیزی برقرار رہنے کی توقع ہے۔





































