فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لاہور گیریژن کا دورہ، آپریشنل تیاریوں اور فلاحی سہولیات کا جامع جائزہ

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی معیار اور جنگی

صلاحیت میں اضافے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جامع جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کو گیریژن میں موجود فارمیشنز کی مجموعی تیاری، جدید عسکری حکمتِ عملی اور تربیتی نظام پر بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں موجودہ اور مستقبل کے سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تیاریوں کو اجاگر کیا گیا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی خصوصی فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز کا بھی مشاہدہ کیا۔ اس مشق میں جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ حکمتِ عملی، تیز رفتار فیصلہ سازی، مشترکہ آپریشنز اور جدید عسکری آلات کے مؤثر استعمال کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔

آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور جدید عسکری سوچ کو سراہتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں جدت، اختراع اور مسلسل بہتری ناگزیر ہو چکی ہے۔

فیلڈ مارشل نے گیریژن میں جوانوں کے لیے فراہم کی جانے والی کھیلوں اور تفریحی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جسمانی فٹنس، ذہنی سکون اور بلند حوصلہ کسی بھی فوج کی مجموعی کارکردگی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی جوانوں کی فلاح و بہبود اور صحت مند سرگرمیوں کا فروغ کمانڈرز کی اولین ذمہ داری ہے تاکہ جوان ہر وقت قومی دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں۔

لاہور کے دورے کے دوران آرمی چیف نے سی ایم ایچ لاہور میں قائم جدید ہائی کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا،انہوں نے مرکز میں فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولیات، علاج کے اعلیٰ معیار اور طبی عملے کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا،فیلڈ مارشل نے کہا کہ مسلح افواج کے اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔

افسران سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی کو دہرایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور داخلی استحکام کے تحفظ کے اپنے بنیادی مشن پر ثابت قدم ہیں۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاک فوج تمام کثیرالجہتی چیلنجز کا مقابلہ مکمل پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور یکسوئی کے ساتھ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ اس سے قبل لاہور گیریژن پہنچنے پر کمانڈر لاہور کور نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

میرے مزدور،میرے معمار (لطیف النساء)

لطیف النساء

ان کی عظمت کو سلام کتنی عمارتیں، کتنے پل، کتنے ہسپتال، کالجز، لائبریرز، کھیلوں کے بڑے بڑے اسٹیڈیمز یہ سب انہی کے مرہون منت ہیں اور

... مزید پڑھیے

"یوم مزدور" (عصمت اسامہ)

عصمت اسامہ

یومِ مزدور" ہر سال آتا ہے اور گزر جاتا ہے مگر محنت کش طبقے کے مسائل وہیں کے وہیں رہتے ہیں ۔عصرحاضر میں دنیا کی آبادی کا بڑا حصہ

... مزید پڑھیے

مزدور بھی انسان ہیں (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مزدور طبقہ اکسیجن کا کام کرتا ہے ،ذرا تصور کریں جو روٹی ہمارے دسترخوان تک پہنچتی ہے ،اس کو

... مزید پڑھیے