
کراچی ( ویب ڈیسک )وزیتعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے وفد کی ملاقات ،ملاقات میں مسائل
حل کرنے کی یقین دہانی کرانے پر پر نجی اسکولز ایسوسی ایشن نے 9 جنوری کی ہڑتال کا اعلان واپس لے لیا ۔
ملاقات میں چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ذوالفقار علی شاہ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز محمد افضال، ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ ملاح اور دیگر افسران شریک تھے۔ وفد نے سندھ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباء کی فری شپ ڈیٹا کی تصدیق کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور بتایا کہ اینٹی کرپشن کے ذریعے تصدیقی عمل پر گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ کے بہت سے خدشات اور تحفظات ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ گرینڈ الائینس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے وفد کے خدشات کا احترام کرتے ہیں۔ ڈیٹا ویریفکیشن کا مکینزم کا طریقہ طے نہ ہونے کی وجہ نجی اسکول انتظامیہ کو مسائل درپیش آئے۔ وزیر تعلیم سندھ نے وفد کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
سید سردار علی شاہ نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن کے ذریعے ڈیٹا کی تصدیق کے تمام معاملات حل کیے جائیں گے۔ وزیر تعلیم کی یقین دہانی اور چئیرمین اینٹی کرپشن ذوالفقار علی شاہ سے اتفاق کرتے ہوئے احتجاج کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔





































