
راولپنڈی: راولپنڈی کی سینٹرل جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے
درمیان ملاقات کروا دی گئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق منگل کے روز پابندِ سلاسل عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات سینٹرل جیل راولپنڈی میں ہوئی، جہاں دونوں میاں بیوی کو تقریباً 45 گھنٹے تک ایک ساتھ رہنے کی اجازت دی گئی ، اس دوران انہوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور باہمی و گھریلو امور پر گفتگو کی ہے ۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات کوئی پہلی نہیں تھی اس سے قبل گزشتہ منگل کو بھی دونوں کے درمیان ملاقات کروائی گئی تھی، تاہم سکیورٹی خدشات اور جیل قوانین کے پیشِ نظر اس دوران جیل سے باہر کے کسی بھی عزیز، رشتہ دار یا سیاسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔





































