
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل )وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر
ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے حوالے سے سفارتکاری کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم ضرورت پڑنے پر فوجی طاقت کے استعمال سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا مؤقف واضح ہے اور ایرانی قیادت اس سے بخوبی واقف ہے۔ ان کے مطابق صدر آئندہ کیا قدم اٹھائیں گے، اس کا حتمی فیصلہ صرف انہی کے اختیار میں ہے۔
کیرولین لیوٹ نے یہ بھی کہا کہ ایران کے عوامی بیانات اور نجی سطح پر کیے جانے والے رابطوں میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔ ان کے بقول ایران ایک طرف عوامی سطح پر ایک مؤقف اختیار کرتا ہے جبکہ دوسری جانب امریکا اور ٹرمپ انتظامیہ کو مختلف نوعیت کے پیغامات بھیجتا ہے۔





































