
راولپنڈی (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) راولپنڈی کے مطابق کرم ضلع میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ انٹیلی جنس بنیاد پر
کارروائیوں کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 مسلح دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
کارروائیاں اس وقت کی گئیں جب علاقے میں دہشت گردوں کی غیر معمولی نقل و حرکت کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ پہلے آپریشن میں دہشت گردوں کی شدید مزاحمت کے باوجود فورسز نے پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ساتھ 12 دہشت گردوں کو مار گرایا اور ان کے خفیہ ٹھکانے اور اسلحہ برآمد کیا۔ اسی روز قریبی علاقے میں دوسرے گروہ کے خلاف کیے گئے آپریشن میں مزید 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
عسکری حکام کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد فوری خطرے کا خاتمہ اور سرحد پار سے حمایت یافتہ نیٹ ورک کو توڑنا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت ایسے تمام گروہوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا تاکہ ملک میں امن و امان کو مستقل طور پر مضبوط کیا جاسکے۔





































