
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کا ٹھیکہ پورا ہو چکا یہ چھ ماہ میں چلی جائے
گی۔وزیراعظم عمران خان سے پہلے نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھے۔ن لیگ بھی عمران خان کی طرح پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی۔ پنجاب کے عوام کو جب ضرورت پڑی ان کے لیڈر غائب ہو گئے، پاورشیئرینگ کے لیے کوئی ڈیل نہیں کریں گے، بیرونی طاقتیں سلیکٹڈ حکومتوں کواستعمال کرتی ہیں۔
پیپلز پارٹی بیٹ رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ ن لیگ بھی عمران خان کی طرح پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی۔ پنجاب کے عوام کو جب ضرورت پڑی ان کے لیڈر غائب ہو گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا کردار اہم ہوتا۔
تاہم شہباز شریف ملک میں نہیں امید ہے مسلم لیگ( ن )کے صدر جلد ملک واپس آئیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا ٹھیکہ پورا ہو چکا یہ چھ ماہ میں چلی جائے گی، یہ حکومت ٹھیکے پر لی گئی اس کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ پی پی پی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ جب حکومت ٹھیکے پر ملے تو وہی کرتی ہے جو ٹھیکہ ہو۔
مہنگائی کم نہیں ابھی تو شروع ہو رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاورشیئرینگ کے لیے کوئی ڈیل نہیں کریں گے، بیرونی طاقتیں سلیکٹڈ حکومتوں کواستعمال کرتی ہیں، عمران خان سے پہلے بھی نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے،لیکن بینظیربھٹو نے17ارکان کے ساتھ اکثریت والے نوازشریف کو امیرالمومین بننے نہیں دیا، ادارے عوام کوکچھ نہیں سمجھتے اور نہ عوام کی طاقت مانتے ہیں،حکومت میں آئے تو اس پاور شیئرنگ پر نظر ثانی کریں گے ۔




































