
کراچی (ویب ڈیسک) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث محکمہ داخلہ سندھ نے
انڈورشادی ہالز،جم،تھیٹراورمزارات کوبند کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق صرف آؤٹ ڈور شادی کی اجازت ہوگی اور اس میں 200 افراد شرکت کرسکیں گے۔ شادی کی تقریب کی ٹائمنگ 9 بجے تک ہوگی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹ آؤٹ ڈور ڈیلیوری کرسکیں گے، ریسٹورنٹ کے اوقات رات 10 بجےتک ہوں گے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری اوقات صبح 6 سے شام 6 بجے تک ہوں گے، تمام تجارتی مراکز جمعہ اور اتوار کو مکمل طور پر بند رہیں گے، جمعہ اور اتوار کو صرف روزمرہ کی ضروری اشیا کی دکانیں کھلیں گی۔




































