کراچی(تعلیم ڈیسک)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمودعراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی )کے
حالیہ اجلاس میں137 طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی،ڈی ایس سی ،ایم ڈی اورایم ایس کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔
رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر خالد ایم خان کو شعبہ کیمیاءمیں ڈی ایس سی کی ڈگری تفویض کی گئی جبکہ مختلف شعبہ جات کے 75 طلباوطالبات کو ایم فل،38 طلباوطالبات کو پی ایچ ڈی،4کوایم ایس (ماسٹرآف سرجری) ،ایک طالبعلم کو ایم ڈی (ڈاکٹر آف میڈیسن) اور18 طلباوطالبات کو ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی ڈگریاں تفویض کی گئیں،جن طلباوطالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں ہیں ۔ان کی فہرست جامعہ کراچی کے آفیشل فیس بک پیج پر اَپ لوڈ کردی گئی ہے۔