
کراچی ( تعلیم ڈیسک )ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےدہم جماعت سائنس گروپ کی مارکس شیٹ 5اکتوبر بروز بدھ سے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ ماہ
نومبر کے دوسرے ہفتے تک نہم سائنس گروپ کےسالانہ امتحانی نتائج جاری کرنےکا عندیا دیا ہے ۔
اس ضمن میں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران طارق نے پیر کے روز بتایا کہ دسویں جماعت سائنس گروپ کے مارکس شیٹ تیار ہو چکی ہے 5اکتوبر 2022ءسے مارکس شیٹ جاری کردیں گے،مارکس شیٹ ٹاﺅن کی سطح پراسکول سربراہان کو جاری کی جائےں گی اس حوالے سے باقائدہ شیڈول مرتب کر کے آگاہ کر دیا جائے گا ۔
ایک سوال پر ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران طارق نے کہا کہ شفاف نتائج کی تیاری اولین ترجیح ہے۔ ،نہم جماعت سائنس گرو پ کے نتائج مرتب کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ امید ہے کہ ماہ نومبر2022 کے دوسرے ہفتے تک نتائج کا اعلان کر دیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ بورڈ کے آئی ٹی سیکشن کی نگرانی کا عمل سخت کر دیا گیا ہے۔





































