
کراچی (تعلیم ڈیسک) وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام ناظم امتحانات غیاث الدین کے مطابق ایم اے(پرائیویٹ) کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ
میں11 اور12اکتوبر2022 تک توسیع کردی گئی ہے۔طلباءو طالبات امتحانی فارم جامعہ اردو کی ویب سائٹ سے صبح9سے شام5بجے تک آن لائن پر کرنے کے بعد ڈاﺅن لوڈ کرکے پرنٹ حاصل کریں۔
کراچی کے طلبہ فیس واﺅچرپر درج بینک میں جمع کرائیں فیس واﺅچر اور فارم گلشن اقبال شعبہ امتحانات پرائیویٹ رجسٹریشن کاﺅنٹر پر جمع کروائیں اور وہیں سے ایڈمٹ کارڈ حاصل کریں۔
اسلام آباد کے طلبہ فیس واﺅچر عسکری بینک آبپارہ برانچ میں جمع کرانے کے بعد فیس واﺅچر اور فارم اسلام آباد کیمپس شعبہ امتحانات میں جمع کروائیں اور14اکتوبر2022 اپنی IDسے ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کریں۔کراچی کے طلبہ کی امتحانی فیس 5000/=روپے اور اسلام آباد کے طلبہ کی امتحانی فیس 5200/=مقرر کی گئی ہے،واضح رہے کہ ایم اے (پرائیویٹ)کے امتحانات 15اکتوبر2022سے منعقد کئے جارہے ہیں۔





































